شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جلاؤ  گھیراؤ کے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج راجہ جواد عباس نے تھانہ کھنہ میں شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ 
دوران سماعت معزز ججز نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں کیا الزام عائد کیا گیا ہے جس پر وکیل نے بتایا کہ الزام یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءشاہ محمود قریشی کی ایما اور سازش پر احتجاج کیا گیا۔
جج نے ریمارکس دئیے کہ سازش کا گواہ کون ہے؟ دیکھ لیتے ہیں کس نے سازش کی اور کس نے حکم دیا، فی الحال عبوری ضمانت دے رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل نے استدعا کی کہ ہمارے خلاف بہت سے مقدمات چل رہے ہیں، کوئی لمبی تاریخ دیدیں جس پر عدالت نے 10 اپریل تک شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ 

مصنف کے بارے میں