ڈی آئی خان، دہشت گردوں کا حملہ، 3 فوجی جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان، دہشت گردوں کا حملہ، 3 فوجی جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے کھوٹی میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی خان کے علاقے کھوٹی میں دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو ڈی آئی خان کے علاقے سگو میں روک لیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے۔ 
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہدا میں حوالدار محمد اظہر اقبال ، نائیک محمد اسد ،سپاہی محمد عیسیٰ شامل ہیں جبکہ ہلا ک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں