فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ 
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 75 ہزار 68 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 14 ڈالر کم ہو کر فی اونس ایک ہزار 968 ڈالر ہو گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں