سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روز جمعرات کو ہو گا

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روز جمعرات کو ہو گا

ریاض: سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق ریاض ریجن کی رصدگاہ نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم رمضان المبارک 23 مارچ بروز جمعرات کو ہو گی۔ 
تمیر رصدگاہ کا بھی کہنا ہے کہ تمیر کے علاقے میں آج رمضان المبارک کا چاند دیکھا نہیں جا سکا جبکہ عرب میڈیا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی سپریم کورٹ چاند سے متعلق حتمی فیصلہ دے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے 10مقامات میں چاند دیکھنے کیلئے رویت کمیٹیوں کا اجلاس ہوا تاہم سعودی ماہرین فلکیات نے آج رات رمضان کاچاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
اس سے قبل رکن رویت ہلال کمیٹی عبد اللہ الخضیری نے بھی کہا تھا کہ بیشتر اسلامی ممالک میں آج رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کا امکان نہیں ہے۔ 

مصنف کے بارے میں