اپنی زندگی پر فلم کیلئے حامی بھرنے میں آٹھ ماہ لگے

ممبئی: بھارتی کرکٹر سٹار سچن ٹنڈولکر نے اپنی زندگی پر بنی فلم ”سچن :اے بلین ڈریمس“کے حوالے سے بڑا انکشاف کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس فلم کی حامی بھرنے کیلئے آٹھ مہینے کا وقت لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلی بار انہیں اس فلم کی پیش کش 2012میں کی گئی تھی اوراس وقت انہوں نے اسے مسترد کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا ”فلم کی پیش کش ہونے پر میرا پہلا جواب نہیں تھا اور نہیں کو ہاں کرنے میں آٹھ مہینے لگ گئے۔ایک کھلاڑی ہمیشہ کھلاڑی ہی رہتا ہے اور مجھے لگا کہ اس فلم میں اداکاری نہیں ہونی چاہئے۔ سچن ٹنڈولکر نے کہاپروڈیوسر فلم میں یہ دکھانا چاہتے تھے کہ میدان کے باہر اور اندر جو واقعات میری زندگی میں پیش آئے تھے،میں اس پر کیسا ردعمل ظاہر کرتا تھا،میرے ذہن میں کیا چلتا تھا۔اچھے اور برے وقت میں میں کیا سوچتا تھا،برے دور سے میں کیسے باہر نکلا وغیرہ۔