کوہاٹ : پولیس وین پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید

کوہاٹ : پولیس وین پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید

کوہاٹ: کمال خیل کے علاقے  میں دہشت گردوں کی پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق  مطابق کوہاٹ میں پولیس کمال خیل میں کارروائی کے بعد واپس لوٹ رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم دہشت گردوں  نے پولیس وین پر فائرنگ شروع کردی جب کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او لاچی خان اللہ، ایڈیشنل ایس ایچ او طاہر خان، عابد اور تنویر علی شامل ہیں،  پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔