وزیر اعظم انتہائی اہم دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیر اعظم انتہائی اہم دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد :وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گئے جہاں وہ امریکہ عرب اسلامک کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور قانون دان اکر م شیخ کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گئے ۔وزیراعظم ریاض میں امریکا عرب اسلامک کانفرنس میں شرکت کر کے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم ریاض میں پہنچتے ہیں کانفرنس روم میں چلے جائیں گے جہاں 35مسلم سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف دنیا کے سامنے پہلی بار نیا بیانیہ سامنے آئے گا اور اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ دہشت گردی سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے بتا یا اس موقع پروزیراعظم دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کو ششوں سے بھی آگاہ کریں گے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف سعودی فرمانروا شا ہ سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر گئے ہیں ۔