فلم ”ہاف گرل فرینڈ “کے بعد رومانٹک کامیڈی فلم’ ’مبارکاں“کی تیاری

فلم ”ہاف گرل فرینڈ “کے بعد رومانٹک کامیڈی فلم’ ’مبارکاں“کی تیاری

ممبئی:فلم ساز بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور کی فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ 19 مئی کو ریلیز ہوگئی، جس کے دوسرے ہی روز ارجن کپور ایک نئے روپ میں نظر آئے۔

ارجن کپور پگڑی اور داڑھی میں پنجابی بولتے ہوئے ایک سکھ کے روپ میں نظر آئے، جو انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’مبارکاں‘ کے لیے اپنایا ہوا تھا۔سونی پکچر کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات انیس بزمی دے رہے ہیں، جب کہ اس فلم کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے، فلم کو 2017 کے وسط میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

ارجن کپور کے ساتھ اس فلم میں انیل کپور، الینا ڈی کروز اور اتھیا شیٹھی سمیت دیگر اداکار نظر آئیں گے، جب کہ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ ارجن کپور اس میں پہلی بار ڈبل کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم میں ارجن کپور کرن اور چرن کے کرداروں میں نظر آئیں گے، جب کہ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ انیل کپور جو ان کے حقیقی چچا ہے، وہ فلم میں ان کے ماموں بنے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ بھارتی ریاست پنجاب اور لندن میں جاری ہے، فلم کی ٹیم کی جانب سے انیل کپور اور ارجن کپور کی جاری کردہ ویڈیوز کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں پنجابی زبان کا زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔ویسے بھی بولی وڈ کی ایسی فلموں میں جن میں پنجابی طرز زندگی کو دکھایا جاتا ہے، اس میں پنجابی کی زبان کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے۔مبارکاں رومانٹک کامیڈی فلم ہے، جس میں انیل کپور بھی پنجابی کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔