ایران نے امریکا کی 9 کمپنیوں اور شخصیات پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

ایران نے امریکا کی 9 کمپنیوں اور شخصیات پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

تہران:ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکا کی 9 کمپنیوں اور شخصیات پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔ ایرانی وزارت خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے اثاثے بھی منجمد کیے جاسکتے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے حکام نے امریکا پر نئی اقتصادی پابندیوں کی فہرست جاری کی اور فہرست میں مزید 9کمپنیوں، اداروں اور شخصیات کے نام شامل کیے۔

ایرانی قانون کے مطابق ایران میں موجود ان کمپنیوں، شخصیات اور اداروں کے اثاثے منجمد کیے جاسکتے ہیں اور ان کے ملازمین کے تہران آنے پر بھی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال فروری میں ایران کے میزائل تجربے پر تہران کی 24 کمپنیوں، اداروں اور شخصیات پر اقتصادی پابندیاں عائد کر کے ان کے اثاثے منجمد کردیئے تھے۔ ایران نے مارچ میں جوابی پابندیوں کا اعلان کیا تھا لیکن کمپنیوں کے نام اتوار کو اعلان کیے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں