سعودیوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کو نیا نام دیدیا

سعودیوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کو نیا نام دیدیا

ریاض:سعودیوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کو نیا نام دیدیا ،سعودی سوشل میڈیا صارفین نے ایوانکا کی بجائے بنت ٹرمپ کے نام سے ٹرینڈشروع کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئرفورس ون کے طیارے سے باہر آتے ہی امریکی صدر کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیااور عربی میں بنت ٹرمپ یعنی ٹرمپ کی بیٹی کا ٹرینڈ شروع ہوگیااور ایوانکا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔


امریکی وفد میں شریک ایوانکاٹرمپ نے سعودی عرب پہنچنے پر لمبا سیاہ لباس زیب تن کررکھاتھا تاہم ان کے سرپر دوپٹہ یا برقعہ نہیں تھا۔کئی صارفین نے ایوانکااور ان کے شوہر کے پیچھے موجود سرخ ٹائی والے شخص کو بھی اپنی ٹوئیٹس میں جگہ دی اور ایک خاتون نے لکھاکہ سرخ ٹائی میں موجود اس شخص کو سعودی عرب سے چلے جانا چاہیے ۔

ایک اور صارف نے لکھاکہ سرخ ٹائی میں موجودیہ شخص مجھے دیں اورپھر مجھے سمندر میں پھینک دیںجبکہ ایک تیسرے صارف نے سرخ ٹائی پہنے شخص کی شناخت ظاہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں