پاکستانی ڈراموں کا مشہور کردار کام نہ ملنے پر مزدور بن گیا

پاکستانی ڈراموں کا مشہور کردار کام نہ ملنے پر مزدور بن گیا

لاہور:دولت اور شہرت دو ایسی چیزیں ہیں جن کے پیچھے انسان ساری عمر بھاگتا رہتا ہے اور شوبز انڈسڑی میں بہت سارے چہرے ایسے ہیں جو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتے ہیں لیکن جلد ہی اپنی شہرت کو برقرار نہیں رکھ پاتے اور ہمیشہ کے لیے اندھیروں میں گم ہو جاتے ہیں۔


ایسا ہی ایک کردار ہے شاہد جو کہ پاکستانی ڈراموں میں ولن کو طور پر متعارف ہوا اور وسل ڈرامہ سے شہرت حاصل کی،شاہد ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ہے اور اسکے علاو ہ بھی متعدد پاکستانی ڈراموں میں نام بنا چکا ہے جس میں دلاری،جب اُسے مجھ محبت ہوئی،التجا شامل ہیں۔شاہد کا کہنا ہے وسل میری شوبز کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتا تھا مجھ لگتا تھا کہ اسکے بعد انڈسڑی میں میرا نام ہوگا،لیکن بدقسمتی سے میں غلط تھا اب میں لوگوں کے گھر پینٹ کرتا ہوں تاکہ اپنے کھانے پینے کا بندوبست کر سکوں۔


شاہد کا کہنا میں نے دس سال پہلے اپنے گھر کو خیر آباد کہا تھا وہ بھی یہ سوچ کر کہ ایک دن میں بہت نام کماوں گا،میں کام کی تلاش میں کراچی ،پشاور،اسلام آبا د اور اب لاہور کا سفر بھی کیا کہ شاید مجھے کوئی کام مل جائے مگر ایسا نہ ہو سکا،میں اس حالت میں اپنے گھر بھی نہیں جا سکتا۔
شاہد نے انکشاف کیا کہ بہت سارے ڈرامہ ساز اور فلم ساز میرے جذبات کو یہ کہ کر روند دیتے ہیں کہ تم ہمارے گھر کا پینٹ کر دو ہم اس کے بدلے کام دے دیں گئے۔ اس صورت حال سے مجھ پتا چلاکہ اس نگر ی میں لوگوں سے خلوص تلاش کرنا کسی قدر مشکل کام ہے۔


شاہد کو ابھی بھی امید ہے کہ ایک نہ ایک دن اس کی قسمت بھی بدل جائے گی،شاہد نے کہاکہ میں دن میں ایک دفعہ کھانا کھاتا ہوں اور سڑکوں پر سوتا ہوں،لیکن اس کے باوجود مجھے یقین ہے کچھ بہتر ہو جائے گا اور مجھ سے پہلے بہت سارے سپر سٹار ایسے دن دیکھ چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں