آنند اہوجا سے تعلقات میرا نجی معاملہ ہے اور اس حوالے سے کسی سے نہ کچھ چھپاؤں گی اور نہ ہی کچھ بات کروں گی,سونم کپور

ممبئی: بھارتی بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بہت  کم عرصے میں فلم نگری میں جگہ بنائی بلکہ اپنی منفرد اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بھی بنائیاور اب اداکارہ اپنے قریبی دوست آنند اہوجا کے ساتھ معاشقےکی وجہ سے خبروں  کی زینت  بنی ہے۔ایک شو کے دوران  آنند اہوجا سے تعلقات سے متعلق کیے جانے والے سوال پر  سونم کپور بھڑک اٹھیں اور تلخ لہجے میں کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی۔ کیونکہ میری زندگی میں  بہت سے معاملات  بکھرے پڑے  ہیں۔ لوگ میرے بارے میں سوشل میڈیا پر پتہ نہیں کیا کچھ کہتے اور رائے قائم کرتے ہیں لہذا میری زندگی میں شامل ہونے والوں کو مجھے تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا  تھا کہ  جو شخص میری زندگی میں آ رہا ہے یہ اس کے ساتھ ناانصافی ہے کہ اس کے بارے میں بات کی جائے، میں کسی کی بھی زندگی کے نجی معاملات میں بات کرنے پر یقین نہیں رکھتی لہذا میں اس بارے میں کچھ چھپاؤں گی تو نہیں لیکن کچھ بات بھی نہیں کروں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں