عامر خان کی نئی فلم 'ٹھگس آف ہندوستان' بھی ہالی ووڈ فلم کی نقل نکلی

عامر خان کی نئی فلم 'ٹھگس آف ہندوستان' بھی ہالی ووڈ فلم کی نقل نکلی

عامر خان کی نئی فلم 'ٹھگس آف ہندوستان' بھی ہالی ووڈ فلم کی نقل نکلی

 ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی نئی فلم 'ٹھگس آف ہندوستان' بھی ہالی ووڈ فلم کی نقل  نکلی۔ایکشن اور ایڈونچر پر بنی عامر خان کی نئی فلم کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ  ہالی ووڈ فلم ’’سیریز پائریٹس آف دی کیرئیبین‘‘ کی کہانی سے کافی ملتی ہے۔عامر خان کا اس فلم کے متعلق کہناتھا کہ  یہ فلم  کسی بھی اور فلم سے متاثر نہیں، یہ ایک ایکشن ایڈونچر فلم ہے مگر اس کی کہانی کسی اور سے نہیں ملتی۔

ان کا مزید  کہنا تھا  یہاں وہاں سینکڑوں ایکشن ایڈونچر فلمیں ہیں، جیسے پائریٹس آف کیرئیبین، انڈیانا جونز اور دیگر، یہ سب ایکشن ایڈونچر فلمیں ہیں، تو ہماری فلم بھی اسی کیٹیگری کی ہے، مگر اس کی کہانی مختلف ہے، یہاں تک کہ میرا کردار بھی کسی اور کردار سے ملتا جلتا نہیں۔ٹھگز آف ہندوستان وجے کرشنا اچاریہ کی ہدایتکاری میں بنائی جا رہی ہے جو اس سے پہلے  بھی  عامر خان کے ساتھ دھوم تھری میں  کام کرچکے ہیں۔اس فلم کی کاسٹ میں عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناءشیخ (دنگل سے شہرت حاصل کرنے والی) قابل ذکر ہیں۔

ان کے بقول ’’ ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی شوٹنگ جون سے شروع ہورہی ہے، فاطمہ اس فلم کی ہیروئین ہیں اور میں بہت خوش ہوں کیونکہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہے اور اس کردار کے لیے موزوں ترین ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں