کرکٹر عمر امین کی جانب سے ٹربیونل کو پیش کیے گئے متنازعہ بیان حلفی کی کاپی نیو نیوز نے حاصل کرلی

 کرکٹر عمر امین کی جانب سے ٹربیونل کو پیش کیے گئے متنازعہ بیان حلفی کی کاپی نیو نیوز نے حاصل کرلی

لاہور: کرکٹر عمر امین کا ٹربیونل کو پیش کیا گیا متنازعہ بیان حلفی نیو نیوز نے حاصل کرلیا۔ذرائع کا کہناہے کہ  بیان حلفی کے مطابق عمر امین اور یوسف بکی کے روابط پرانے ہیں۔
نیو نیوز ذرائع کے مطابق بیان حلفی میں عمر امین نے یہ اعتراف کیا ہے کہ ہے اس کے اور بکی یوسف کے رابطوں کا سلسلہ کافی پرانا ہے اور جبکہ اسے 2 ڈاٹ بالز کے بدلے 20 لاکھ روپے کی آفر ہوئی۔
عمر امین نے اعترافی بیان میں مزید لکھا ہے کہ وہ بکی یوسف انور کو 2014 انگلش لیگ کرکٹ سے جانتا ہے5جنوری کو اسے یوسف کا واٹس ایپ پیغام موصول ہوا تھا ۔یوسف نے کہا کہ وہ ایک سود مند کاروباری معاملات پر بات چیت کا خواہشمند ہے۔یوسف نے مجھ سے پوچھا کہ میں پی ایس ایل2 کیلئے دبئی کب پہنچوں گا۔
1 فروری کو یوسف کا مسیج آیا کہ وہ 5 فروری کو دبئی پہنچ جائے گا، 6 کو ملاقات ہوگی، دبئی پہنچنے کے بعد 6 فروری کو ہم شیخ زید روڈ پر واقع آیوش ریسٹورنٹ میں ملے۔ملاقات میں یوسف نے مجھے سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی جس کے مطابق مجھے پہلا اوور چھوڑ کر 2 ڈاٹ بالز کھیلنے کے بدلے 20 لاکھ روپے کی آفر کی گئی۔حامی بھرنے پر مخصوص بیٹ گرپس اور بینڈز مجھے پہننے تھے۔
عمر امین نے اپنے بیان حلفی میں مزید لکھا ہے کہ یوسف کے آفر میں نے یکسر مسترد کردی،جس کے بعد کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد سے مشاورت پر میں نے کرنل ریٹائرڈ اعظم سے ملاقات کیلئے ویٹس ایپ مسیج کردیا۔ کرنل ریٹائرڈ اعظم کی مصروفیات کے باعث 8 فروری کو ملاقات میں واقع سے متعلق تفصیلات بتادیں۔