امریکاسے امید اور محبت کا پیغام لایاہوں. پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب کو چنا,صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکاسے امید اور محبت کا پیغام لایاہوں. پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب کو چنا

امریکاسے امید اور محبت کا پیغام لایاہوں. پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب کو چنا,صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عرب اسلامی امریکا سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پرتپاک میزبانی پر سعودی عرب کا شکر گزار ہوں۔کنگ عبد العزیز نے سعودی عرب کو متحد کیا ۔آج نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں ،مسلم دنیا کے دل سعودی عرب کے دورے پر آیاہوں ۔ایسا اتحاد تشکیل دینا چاہتے ہیں جس میں ہماری نسلیں محفوظ ہوں ۔امریکا اپنا طرز زندگی دوسروں پر تھوپنا نہیں چاہتا۔ہم پوری دنیا کے بچوں کو محفوظ مستقبل دینا چاہتے ہیں.مشرق وسطی اور پوری دنیا میں امن ،سلامتی خوشحالی چاہتے ہیں.امریکا نئے دور سے گزر رہا ہے. امریکاسے امید اور محبت کا پیغام لایاہوں. پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب کو چنا.صرف چند ماہ میں ہم نے روز گار کے لاکھوں مواقع پیدا کیے.

 دونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اعتماد کی بنیاد پر اجلاس میں شریک ملکوں کو شراکت داری کی پیشکش کرتے ہیں.شہریوں کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے.چاہتے ہیں مسلمان نوجوان نفرت سے آزاد ماحول میں پروان چڑھیں.امریکا نائن الیون ،بوسٹن حملوں جیسے واقعات کا نشانہ بنتا رہا ہے.ایسے ملکوں کا اتحاد بناناچاہتے ہیں جو انتہاپسندی کو اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں.مشرق وسطیٰ خوبصورت مقامات اور ثقافت سے مالا مال ہے.موجودہ جنگ اچھائی اور بدی کے درمیان ہے.نئےمستقبل کاآغازاسی وقت ممکن ہےجب دہشتگردوں کواپنےعلاقوں سےختم کریں.امریکا ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہے. دشمن ہمیں جھکا نہیں سکتے .بہادر افغان فوجی اپنے وطن کو محفوظ کرنے کیلیے طالبان سے لڑ رہے ہیں.دہشت گرد خدا کو نہیں دہشت گردی کو مانتے ہیں.دہشت گردی سے عرب دنیا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے.ہمارا مقصد دہشتگردی کے خلاف لڑائی کیلیے اتحاد کی تشکیل ہے .یہ جنگ مذاہب،فرقوں یا تہذیبوں کے درمیان نہیں ،وحشی مجرموں سے ہے .

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں