میں ان ایوارڈز کی حقدارنہیں,ماہرہ خان نے ایسی بات کہہ دی کہ سب لے دل جیت لیے

لگتا ہے میں ان ایوارڈز کی حقدارنہیں,ماہرہ خان نے ایسی بات کہہ دی کہ سب لے دل جیت لیے۔

میں ان ایوارڈز کی حقدارنہیں,ماہرہ خان نے ایسی بات کہہ دی کہ سب لے دل جیت لیے

کراچی: پاکستان میں لکس اسٹائل ایوارڈزمیں  ماہرہ خان کی تقریر نے سب لے دل جیت لیے۔ماہرہ خان کو  فلم ’’ہو من جہاں ‘‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ قبول کرتے ہوئے ماہرہ خان نے اپنی تقریر کے آغاز میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ’’مجھے محسوس ہوتا ہے مجھے بہت پیار ملا اور اتنے ایوارڈ ملے جن کی میں حقدار بھی نہیں ہوں‘‘۔پھر ماہرہ بولیں کہ ’’لیکن میں یہ نہیں کہوں گی کیونکہ مجھے یہی سکھایا گیا ہے کہ آپ کو جو ملتا ہے اس پر آپکو شکر گزار ہونا چاہیئے‘‘۔

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ بحیثیت قوم ہم میں زیادہ برداشت ہونا چاہیے۔ اس آڈیٹوریم میں بہت سے باصلاحیت اور پیار کرنے والے لوگ موجود ہیں جن سے مجھے میرے ملک کیے لیے اچھی امید ملتی ہے۔ اداکارہ نے اپنا ایوارڈ فلم کے ڈائریکٹراحسن رضا کے نام کیا اور ساتھی اداکاروں اور دیگر عملے کو بھی سراہا۔