فلمساز بونی کپور کا سری دیوی کو انوکھا تحفہ دینے کا فیصلہ

فلمساز بونی کپور کا سری دیوی کو انوکھا تحفہ دینے کا فیصلہ

 فلمساز بونی کپور کا سری دیوی کو انوکھا تحفہ دینے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیویکے فلمی دنیا میں 50 سال مکمل ہونے پر ان کے شوہر بونی کپور نے انہیں انوکھا تخفہ دینے کافیصلہ کر لیا۔سری دیوی نے 1967 میں 4 سال کی عمر میں بھارتی مقامی فلم نگری کی فلم’’موروگا‘‘سے اپنے  فنی سفر کا آغاز کیا  انہوں نے 1975 میں بننے والی فلم’’جولی‘‘ میں بطور معاون اداکارہ کے بالی ووڈ میں  قدم رکھا لیکن جلد ہی اپنی جاندار اداکاری سے ایسا مقام بنایا کہ فلموں کے کردار سری دیوی کو سوچ کر لکھے جانے لگے جب کہ سری دیوی نے فلمی کیرئیر میں کئی سپر ہٹ فلموں میں لیجنڈری اداکاروں کے ساتھ کام کیا  جو ایک منفرد اعزاز ہے۔

سری دیوی کے فلم نگری میں رواں سال 7 جولائی کو 50 سال مکمل ہوجائیں گے لیکن وہ اب بھی فلمی دنیا میں متحرک ہیں اور فلم ’’مام‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ فلم کے پروڈیوسر ان کے شوہر بونی کپور ہیں جنہوں نے اہلیہ کو فلمی نگری میں 50 سال مکمل ہونے والے دن ہی فلم ’’مام‘‘ کی نمائش کا اعلان کرکے انوکھا تحفہ دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں