یوٹیوب کا میوزک سٹریمنگ سروس شروع کرنے کا اعلان

یوٹیوب کا میوزک سٹریمنگ سروس شروع کرنے کا اعلان
کیپشن: فوٹو: فائل

کیلی فورنیا : گوگل کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ”یوٹیوب “ نے 22 مئی سے باضابطہ طور پر میوزک سٹریمنگ سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ سروس مفت دستیاب ہوگی لیکن صارفین پر اس حوالے سے کچھ پابندیاں بھی ہو سکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یوٹیوب میوزک پریمیم اکاو¿نٹ سے صارفین 9.99 ڈالر ماہانہ سبسکرپشن سے بغیر اشتہارات اور پابندیوں کے یوٹیوب سروس سے مستفید ہو سکتے ہیں لیکن اس کی سبسکرپشن سے دوگنی ہے۔ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق یوٹیوب کی نئی سروس کے لیے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر الگ سے ایپ ہوگی اور ڈیسک ٹآپ کے لیے الگ پلیئر ہوگا۔ ایڈوانس سرچ سے صارفین اپنی پسند کا گانا تلاش کر سکیں گے۔اگر آپ گانے سرچ نہیں بھی کریں تو ہوم سکرین پر آپ کو یوٹیوب خود میوزک تجویز کرے گا۔

اگر آپ یوٹیوب ریڈ، جسے جلد ہی یوٹیوب پریمیم کا نام دیا جائے گا، یا گوگل پلے میوزک کے سبسکرائبر ہیں تو یوٹیوب آپ سے یوٹیوب میوزک پریمیم کے لیے اضافی چارجز نہیں لےگا۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے کوئی پلان نہیں لیکن مستقبل میں کوئی پلان لینا چاہتے تو یہ آپ کو 11.99 ڈالر میں ملے گا۔

یہ سروس سب سے پہلے امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، میکسیکو اور جنوبی کوریا میں جاری کی جائے گی۔اس کے بعد اسے آسٹریا، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، ناروے، روس، سپین، سوئیڈن، سوئزرلینڈ اور برطانیہ تک پھیلایا جائے گا۔