کراچی میں آج بھی پارہ 44 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں آج بھی پارہ 44 ڈگری تک جانے کا امکان
کیپشن: آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہ سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے بعد آج بھی درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں رک گئی ہیں جس کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کا بیان آج قلمبند ہو گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 10 فیصد ہے جب کہ بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو پہلے ہی خبردار کیا جا چکا ہے کہ گرمی کی لہر بدھ تک برقرار رہ سکتی ہے۔

موسم کی صورتحال بتانے والے ادارے کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ مالاکنڈ ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں