شمالی کورین رہنما سے ملاقات پر ٹرمپ اور صدر جنوبی کوریا کی مشاورت

شمالی کورین رہنما سے ملاقات پر ٹرمپ اور صدر جنوبی کوریا کی مشاورت
کیپشن: دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے حالیہ اقدامات کے تناظر میں بات چیت کی ہے۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے بی سی نیوز

سیئول: جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی تاہم اس گفتگو میں اتفاق کیا گیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی کے باوجود کم جونگ اْن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مجوزہ ملاقات متوقع ہے۔

مون جے ان اور ٹرمپ کے درمیان20 منٹ تک ٹیلی فون پر بات چیت جاری رہی۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کی جانب سے تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے حالیہ اقدامات کے تناظر میں بات چیت کی ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں جنگ بندی کی اپیل افغان طالبان نے مسترد کردی

شمالی کوریا نے 2016  میں چین میں ایک ریسٹورنٹ میں کام کے دوران جنوبی کوریا فرار ہونیوالے 13 ملازمین کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔

شمالی کوریا کے حکام نے ملازمین کی واپسی کیلئے جنوبی کوریا سے رابطہ کیا ہے اور اس دوران یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ملازمین نے پناہ نہیں لی بلکہ انھیں اغوا کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں