ن لیگ کی رکن اسمبلی نادیہ عزیز تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں

ن لیگ کی رکن اسمبلی نادیہ عزیز تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں
کیپشن: عمران خان سے ملاقات میں باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں سے ارکان اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سرگودھا پی پی 34 سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی نادیہ عزیز نے بھی ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا ۔

نادیہ عزیز سے بنی گالہ میں پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے ملاقات کی اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ نادیہ عزیز نے بعد ازاں لاہور میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مزید پڑھیں: آزادکشمیر کا ایک کھرب 8 ارب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا

واضح رہے اب تک سو سے زائد ارکان جن کا تعلق مختلف جماعتوں سے تھا، تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔

عمران خان نے جس پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے وہ مسلم لیگ ن ہے جس کے 60 سے زائد ارکان نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 25 اور مسلم لیگ ق کے 15 ارکان نے عمران خان کے ساتھ چلنے کا عہد کر لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں