بھارت کی آج پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری، آئی ایس پی آر

بھارت کی آج پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری، آئی ایس پی آر
بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری کا سلسلہ جاری۔۔۔فائل فوٹو

سیالکوٹ: بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ہڑپال اور چارواہ سیکٹرز پر صبح سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

مزید پڑھیں: ن لیگ کی رکن اسمبلی نادیہ عزیز تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز کی جانب سے منہ توڑ جوابی کارروائی جاری ہے جس کے دوران بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 3 بچوں اور ایک خاتون کو شہید کردیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں