پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: فواد چودھری

پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: فواد چودھری
کیپشن: فواد چودھری کی پریس کانفرنس، فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے پیپلزپارٹی نے نام دیئے ہیں، دیکھتے ہیں وزیراعظم پیپلز پارٹی کے نام پر اتفاق کرتے ہیں یا نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف سے 128 سوالات پوچھے گئے ہیں، انہوں نے ابھی تک 58 سوالات کے جواب دیئے ہیں، یہ وہی نواز شریف ہیں جنہوں نے قوم کو بتایا کہ یہ وہ ذرائع ہیں جن سے جائیداد بنی۔ آج نواز شریف سے پوچھا جارہے کہ گلف اسٹیل کا سرمایہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں پتا نہیں، نواز شریف سمجھتے ہیں کہ پوری قوم بے وقوف ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ن لیگ کی رکن اسمبلی نادیہ عزیز تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں
 انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے سب سے پہلے جے آئی ٹی پر تنقید کی۔ سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ ایون فیلڈ میری نہیں حسن اور حسین نواز کی ہے، ان سے پوچھیں، وہ تو اشتہاری ہیں۔ اصل میں نواز شریف کے یہ دونوں بچے جارہے تھے انہیں راستے میں مرغی مل گئی۔ یہ مرغی محمد بن جاسم ہیں جنہوں نے جاتے جاتےیہ پراپرٹی دے دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی کیجانب سے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام فائنل
 فواد چودھری نے کہا کہ ق لیگ سے الائنس کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں