مخالفین نے اپنے صوبوں میں بڑے دعوے کئے مگر کیا کچھ نہیں: شہباز شریف

مخالفین نے اپنے صوبوں میں بڑے دعوے کئے مگر کیا کچھ نہیں: شہباز شریف
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ صحت کے حوالے سے پنجاب حکومت نے دن رات کام کیا ہے، مخالفین نے اپنے صوبوں میں بڑے دعوے کئے مگر کیا کچھ نہیں، پنجاب دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ترقی یافتہ ہے۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جنرل ہسپتال میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا افتتاح کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا دورہ کیا، شہباز شریف نے زیرعلاج مریضوں کی عیادت اور خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں اور تیمارداروں سے انسٹی ٹیوٹ میں فراہم طبی سہولتوں بارے دریافت کیا، مریضوں کا انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں فراہم سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مریضوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کے مسائل آپ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، جس پر انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میرے لہو میں رچی بسی ہوئی ہے۔ ہسپتالوں کی بہتری کیلئے ہر طرح کے وسائل دے کر آپ کو آپ کا حق دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: فواد چودھری
 وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہسپتال میں دماغ کے امراض کے مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کی جا رہی ہے، انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سرجری کا عملہ انتہائی مستند ہے، ایم آر آئی کی جدید ترین مشین ہے جو کسی اور ہسپتال میں موجود نہیں، دماغ کے امراض کے آپریشن ہوئے جو کامیاب رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی کیجانب سے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام فائنل
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں