سابق کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے کی حمایت کر دی

سابق کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے کی حمایت کر دی
فوٹو: فائل

لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئے فیوچر ٹور پروگرام میں ٹیسٹ میچوں کیلئے ٹاس ختم کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے جس کی سابق عظیم پاکستانی بلے باز جاوید میانداد نے حمایت کردی ہے ۔


آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نئے فیوچر ٹور پروگرام میں شیڈول ٹیسٹ چمپئن شپ کے لیے ٹاس کو ختم کرنے پر بحث کرے گی جہاں اس تجویز کا بنیادی مقصد ہوم ٹیم کے ایڈوانٹج کو ختم کرنا ہے۔1877 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے بعد سے اب تک کھیلے گئے ہر ٹیسٹ میچ کا آغاز ٹاس سے ہی ہوا جس کے بعد ٹاس جیتنے والی ٹیم بیٹنگ یا باولنگ کا فیصلہ کرتی ہے۔

روایت کے تحت ہوم ٹیم کا کپتان ٹاس اچھالتا ہے اور مہمان کپتان ہیڈ یا ٹیل بولتا ہے تاہم اب اس 140سال پرانی روایت کو ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی رواں ماہ کے آخر میں ممبئی میں شیڈول اجلاس میں ٹاس ختم کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بحث کرے گی جہاں ٹاس کو ختم کرنے کا بنیادی مقصد مہمان ٹیم کو جیت کا یکساں مواقع فراہم کرنا ہے کیونکہ عام تاثر یہ ہے کہ میزبان ٹیم اپنی مرضی کی وکٹ تیار کرتی ہے جس سے میچ میں توازن برقرار نہیں رہتا جس کی وجہ سے کمیٹی اس بات پر بھی بحث کرے گی کہ کیا مہمان ٹیم کے کپتان کو بیٹنگ یا باو¿لنگ کرنے کا اختیار دیا جا سکتا ہی۔