دو مہینے کی بات ہے نواز شریف دوبارہ واپس آئیں گے :مریم نواز شریف

دو مہینے کی بات ہے نواز شریف دوبارہ واپس آئیں گے :مریم نواز شریف
کیپشن: image by face book

چشتیاں: مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی نواز شریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی ،دو مہینے کی بات ہے نواز شریف دوبارہ واپس آئیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹٰی مریم نواز شریف نے چشتیا ں میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو مہینے کی بات ہے کہ نواز شریف دوبارہ واپس آئیں گے ۔

یہ بھی پڑھیئے:100 روزہ پروگرام پر عمران خان نے عمل درآمد کر دیا تو سیاست چھوڑ دوں گا: خورشید شاہ
 
 
انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پور ے ملک کی خدمت کی ہے ، نواز شریف نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہے ، چشتیاں کے لوگوں نے آج کمال کر دیا ، نواز شریف نے دس ہزار میگا واٹ بجلی بنائی ، مخالفین کے پاس کوئی ایسا ایشو نہیں بچا ہے جس پر وہ سیاست کر سکیں ۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ سال کچھ نہ کرنے والے اگلے پانچ سال کا پلان بنا رہے ہیں ، نواز شریف عوامی خدمت کے لیے دوبارہ آئیں گے ، چشتیاں کے عوام مجھ سے وعدہ کریں کہ وہ ووٹ کو عزت دیں گے۔