چشتیاں : سابق وزیرعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اب ووٹ کو عزت ملنے والی ہے ، میں ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہا تھا جو اس ملک کی خدمت کرتا ہے اس کو کرپٹ قرار دیا جاتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے چشتیاں میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ووٹ کو عزت ملنے والی ہے ،چشتیاں والو ان سے پوچھیں مجھے کیوں نکالا ، میں تو ملک اور عوام کی خدمت کر رہا تھا جنہوں نے ملک کے ساتھ ظلم کیا ان سے بدلہ عوام لیں گے ۔
یہ بھی پڑھیئے:دو مہینے کی بات ہے نواز شریف دوبارہ واپس آئیں گے :مریم نواز شریف
انھوں نے کہا کہ میں تو عوام کی خدمت کر رہا تھا ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا ، نوجوانوں کے پاس ڈگریاں ہیں پر روز گار نہیں ہے ، چشتیاں میں جذبہ کہاں سے آ گیا جو ریکارڈ بنا رہا ہے ، کیا نواز شریف نے سرکاری خزانے میں خردبرد کی ، میں نوجواں کے مستقبل کے لیے کام کر رہا تھا ۔
نواز شریف نے کہا کہ لو ڈ شیڈنگ کے جن پر ہم نے قابو پایا ،مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر جانے والے اراکین کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تم ہم کو لاکھ مرتبہ چھوڑ کر چلے جائو ، ہم جس کو کھڑا کریں گے عوام اس کو ووٹ دے گی ۔