یورپی یونین کی ایران کیساتھ جوہری معاہدے کی تردید

یورپی یونین کی ایران کیساتھ جوہری معاہدے کی تردید
کیپشن: فوٹو: فائل

ویانا: یورپی یونین نے ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں اداریے کے مطابق ان ذرائع نے ایسی خبروں کو بھی مسترد کیا کہ ویان میں ہونے والی ملاقات کے دوران چند رعایتوں کے بدلے ایران کو مالی امداد فراہم کرنے کی پیش کش کی جائے گی۔ برطانیہ، جرمنی، فرانس، چین اور روس کے سفارت کار آئندہ جمعہ کو آسٹریا کے دارالحکومت میں ملاقات کر رہے ہیں تاکہ ایران کی عالمی جوہری ڈیل کے حوالے سے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔

قبل ازیں ایسی خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ ایران کے سامنے ایک نیا معاہدہ رکھا جائے گا، جو 2015سے ملتا جلتا ہوگا لیکن اس میں امریکی تحفظات کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ امریکا ایران کے بیلیسٹک میزائل کے پروگرام کا خاتمہ اور تہران حکومت کا مشرق وسطیٰ میں کردار محدود کرنا چاہتا ہے۔