سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پہلی بار حج اور عمرے پر آنے والوں کو ویزہ فیس سے استثنیٰ دے دیا۔

وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے واضح کیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پہلی بار حج اور عمرے پر آنے والوں کو ویزہ فیس سے استثنیٰ دے دیا اور اس پر عملدرآمد جاری رکھنے کی تاکید بھی کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جو حکومت خیبرپختونخوا میں تبدیلی نہ لا سکی وہ باقی ملک کا کیا حشر کرے گی: بلاول بھٹو
 وزیر حج نے اس دعوے کی مکمل طور پر تردید کر دی کہ پہلی بار عمرے پر آنے والوں سے ویزا فیس وصول کی جارہی ہے۔ وہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 3 بار وزیراعظم رہنے والے کا احتساب عدالت میں بیان شرمناک تھا: عمران خان
 وزیر حج نے کہا کہ حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی نمایاں کام انجام دے رہی ہے اور وزارت حج کی شراکت سے کام کررہی ہے۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں