ورلڈ کپ کیلئے سپین کے 23رکنی سکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ کیلئے سپین کے 23رکنی سکواڈ کا اعلان
image by face book

بارسلونا: سپین نے آئندہ ماہ روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے 23رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں الویرو موراٹا سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور سپین نے صرف 3سٹرائیکرز کو سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔


سپین کے کوچ جیولین لوپیٹگوئی نے پیر کو ورلڈ کپ کے لیے 23رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جہاں ایویرو موراٹا، سیچ فیبریگاس، مارکوس الونسو اور پیڈرو عالمی کپ کے لیے سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

سب سے حیران کن فیصلہ موراٹا کا اخراج ہے جنہوں نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں سپین کے لیے 5 گول سکور کیے تھے اور ان کو شامل نہ کرنے پر کافی حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

23 رکنی سکواڈ میں 8 دفاعی کھلاڑی، 3 گول کیپر، 9 مڈفیلڈر اور صرف 3 سٹرائیکر شامل ہیں اور ورلڈ کپ جیسے اہم ترین ٹورنامنٹ کے لیے صرف تین سٹرائیکر منتخب کرنے پر ہسپانوی کوچ کو شدید نتقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سپین کے کوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ ان چند کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کر سکا جنہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا لیکن چند دیگر کھلاڑی سکواڈ میں جگہ بنانے کے زیادہ مستحق تھے۔

ٹیم سے موراٹا کے اخراج کے حوالے سے کوچ نے کہا کہ یہ ہمیشہ ہی مشکل فیصلہ ہوتا ہے، موراٹا میں کوئی بھی منفی بات نہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے چند دیگر ایسے کھلاڑی ہیں جو ہمیں زیادہ مدد کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:سابق کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے کی حمایت کر دی

 2010 کی عالمی چیمپئن سپین 2014 کے ورلڈ کپ میں پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی تھی جبکہ 2016 کے یورو کپ میں بھی ان کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی تاہم نئے کوچ جیولین لوپیٹگوئی کے آنے کے بعد سے سپین کی ٹیم ناقابل شکست رہی ہے۔

ورلڈ کپ کے گروپ بی میں موجود سپین اپنا پہلا 15جون کو سوچی میں یورپیئن چیمپیئن پرتگال کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد اسے ایران اور مراکش جیسی ٹیموں کا چیلنج درپیش ہو گاورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ سپین کا سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔