نوکیا نے چین میں فروخت کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

نوکیا نے چین میں فروخت کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا
فوٹو: انٹرنیٹ

بیجنگ : معروف موبائل فون نوکیا نے چین میں ریکارڈ بنا ڈالا ۔ کمپنی کا نیا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون ایکس 6 جب چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تو اس کے تمام سیٹس 10 سیکنڈ میں فروخت ہوگئے۔اس بات کا اعلان نوکیا کی جانب سے چینی سوشل میڈیا نیٹ ورک ویبو پر ایک پوسٹ میں کیا گیا۔


رپورٹس کے مطابق فون اسنیپ ڈراگون 636 پراسیسر، 4 جی بی ریم ،32 سے 64 جی بی اسٹوریج، 16 اور 5 میگا پکسل ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ جبکہ 16 میگا پکسل فرنٹ کیمرے جیسے فیچرز سے لیس ہے۔نوکیا ایکس سکس 5.8 انچ کے بیزل لیس ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں پہلی بار اس کمپنی نے آئی فون ایکس جیسا نوچ دیا ہے۔

پوسٹ کے مطابق نوکیا ایکس 6 کے ہزاروں سیٹ 10 سیکنڈ میں فروخت ہوگئے۔تاہم یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ کتنے سیٹس چین کے مختلف حصوں میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے اور مزید ڈیوائسز کب تک صارفین کو دستیاب ہوں گی، تاہم ایسا کبھی آئی فون یا سام سنگ کے فونز کے ساتھ بھی نہیں ہوا کہ 10 سیکنڈ میں سب سیٹس فروخت ہوگئے ہوں۔تاہم فون کی فروخت سے قبل پری آرڈر میں بھی لاکھوں سیٹس کی بکنگ ہوچکی تھی۔