ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں ہوشربااضافہ

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں ہوشربااضافہ
کیپشن: Image Source: Instagram Account

کراچی:فی تولہ سونے کی قیمت   600 روپے کےاضافے سے  72100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ  گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی نے ملک میں ایک تولہ سوناکی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ کردیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 72100 روپے ہو گئی جبکہ10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے سے 61814 روپے ہو گئی ۔


یادر رہے کہ عالمی صرافہ بازارمیں سونا 1ڈالر اضافے سے 1276ڈالر فی اونس ہو گیاہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ا ضافہ کیا گیا ہے۔

تاہم آج ڈالر کی قیمت میں2.27 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی 149.65سے بڑھ کر 92۔151 قیمت روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی  قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہو ا ہے۔