چوہدری نثار نے مہنگائی کے طوفان کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کو قرار دےدیا

چوہدری نثار نے مہنگائی کے طوفان کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کو قرار دےدیا
کیپشن: Image Source: Ch Nisar Twitter Account

لالہ موسیٰ : چوہدری نثارنے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کے طوفان کا تعلق آئی ایم ایف پروگرام سے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے بلاول بھٹو کے افطار ڈنر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ پہلے بھی اکھٹی ہوکردست وگریبان ہوچکی ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں لیکن اگر ان کاالحاق ماضی کے الحاق جیسا ہے تویہ اچھا نہیں۔

چوہدری نثار نے ملک میں مہنگائی کے طوفان کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کو قرار دےدیا،ان کا کہنا تھا کہ کسی کے اکھٹے بیٹھنے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے، دیکھنا ہوتا ہے اپوزیشن کن اصولوں پر اکٹھی ہوئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ سے جب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ڈیل سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ  ڈیل  کا تو معلوم نہیں تاہم سنا ہےوہ پاکستان واپس آرہے ہیں۔