اپوزیشن نیب کو دھمکیاں دینے کی بجائے سوالوں کے جواب دے، فر دوس عاشق اعوان

اپوزیشن نیب کو دھمکیاں دینے کی بجائے سوالوں کے جواب دے، فر دوس عاشق اعوان
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Official Twitter Account

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نیب پر حملے اور دھمکیاں دینے کی بجائے سوالوں کے جواب دے اور نیب سے چھپن چھپائی کھیلنا بند کریں یہ مسائل کا حل نہیں ہے۔

فر دوس عاشق اعوان نے کابینہ فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں کامیاب نوجوان پروگرام کیلیے 100ارب روپے رکھے گئے ہیں اس پروگرام کے تحت5 سے 50لاکھ روپے تک کے قرضے 8 فیصد پر دیے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں مشیر خزانہ نے ڈالر سے متعلق تمام تر حقائق سے آگاہ کیا، اونچی اڑان پربھی تفصیل سے بات چیت ہوئی وزیر اعظم عمران خان اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں،اسٹیٹ بینک خودمختار ادارہ ہے جو مانیٹری پالیسی کا اعلان ہو چکا ہے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ میاں صاحب چھ ہفتے فائیو اسٹار گھر میں لیٹے رہے، یہ کیسی پراسراربیماری ہے جو گھر جاتے ہی ٹھیک ،جیل جاتے ہی جان لیوا ہو جاتی ہے ، میاں صاحب طے کر لیں بیماری کیا ہے حکومت معاونت کرے گی ان کی بیماری کا بیانیہ بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے۔

معاون خصوصی مزید کہا کہ مشیر خزانہ معیشت پر طویل مدتی روڈ میپ سے قوم کو ہفتہ کو آگاہ کریں گے، کابینہ نے عزم کا اعادہ کیاکہ مشکل حالات سے نکلنے کیلیے عوام کے ساتھ پر یقین ہے۔