جماعت اسلامی نے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی نے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کر دیا
Image Source: Siraj Ul Haq Official Twitter Account

لاہور: جماعت اسلامی نے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کر دیا، باقاعدہ آغاز 15جون کو فیصل آباد سے ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق ، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  حکومت نے مہنگائی سے غریب عوام کا  جینا محال کر دیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج مظلوم عوام کی مضبوط آواز ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت عوام دشمن پالیساں چھپانے کے لیے اپوزیشن کے خلاف غلط رویہ اختیار کر نے کی کوشش کر رہی ہے جس کو عوام کی مدد سے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔