کورونا مزید 32 زندگیاں نگل گیا، 1017 اموات، 48 ہزار 91 افراد متاثر

کورونا مزید 32 زندگیاں نگل گیا، 1017 اموات، 48 ہزار 91 افراد متاثر
کیپشن: ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 29 ہزار 600 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 48 ہزار 91 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 17 ہوگئی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2193 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 17 ہزار 382، سندھ میں 18 ہزار 964، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 815، بلوچستان میں 2 ہزار 968، گلگت بلتستان میں 579، اسلام آباد میں ایک ہزار 235 جبکہ آزاد کشمیر میں 148 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 29 ہزار 600 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 346 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 ہزار 115 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 17 ہوگئی۔ سندھ میں 316، پنجاب میں 297، خیبر پختونخوا میں 351، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 38 اور اسلام آباد میں 10 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔