فیس بک کا آن لائن کاروبار کےلئے شاپس کے نام سے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

فیس بک کا آن لائن کاروبار کےلئے شاپس کے نام سے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

نیویارک:امریکہ کے سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم فیس بک نے ’شاپس‘ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے،جس کی بدولت چھوٹے کاروباری اداروں کو فیس بک اور انسٹاگرام پر بلا معاوضہ آن لائن سٹور قائم کرنے کا موقع ملے گا۔ 

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بتایاکہ نئے فیچر سے چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے آن لائن کاروبار کرنا بہت آسان ہو جائے گا ،اس فیچر کی بدولت اسے آن لائن آرڈر لینے میں مدد ملے گی۔

مار ک زکر برگ نے مزید بتایا کہ کورونا کی وبا کے دوران انہوں نے بہت سے چھوٹے کاروبار کو پہلی بار آن لائن بزنس کا حصہ بنتے دیکھا ہے، لہذا اس فیچر کے ذریعے چھوٹے کاروباری اداروں اور تاجروں کے لیے آن لائن بزنس کرنا آسان ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ فیس بک نے اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان فوٹو شیئرنگ ایپ ’انسٹاگرام اور میسیجنگ ایپ وائٹس ایپ پر خریداری کے محدود آپشنز متعارف کرانے کے ایک سال بعد کیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ فیس بک کو اس فیچر سے اشتہارات، ادائیگیوں اور دیگر سروسز کی مد میں آمدنی کے نئے مواقع مل سکیں گے۔