بھارت سمیت تمام ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات کے خواہش مند ہیں، وزیراعظم عمران خان

بھارت سمیت تمام ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات کے خواہش مند ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے، ہمارے پاس ترقی اور خوشحالی کے بے شمار مواقع ہیں جبکہ افغانستان کا مسئلہ جنگ سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بات جاپان میں فیوچر آف ایشیا کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا نے دنیا کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ کوشش ہونی چاہیے کہ کورونا ویکسین ہر کسی کو میسر ہو۔ اس وبا سے جب تک ہر کوئی محفوظ نہیں ہوگا، کوئی محفوظ نہیں رہ سکتا۔ کوروناوائرس نے زیادہ تر غریب ترین ممالک کو متاثر کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال ہر ایک کیلئے تشویشناک ہے۔ امید ہے ایشیا میں امن و سلامتی کو درپیش خطرات حل ہو جائیں گے جبکہ ہمارا شروع سے موقف ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں، اس کے علاوہ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کیلئے سازگار ماحول ضروری ہے۔ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا ہوگا۔