چمن میں دھماکہ،6افراد جاں بحق، متعدد افراد زخمی

چمن میں دھماکہ،6افراد جاں بحق، متعدد افراد زخمی

چمن : مرغی بازار میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں6 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ 

پولیس ذرائع کی ابتدائی تحقیقا ت کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکہ کے بعد بازار میں لوگوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔

دھماکے سے دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی اور شدت سے قریبی دیوار بھی گر گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ مرغی بازار مشہور اور کافی گنجان آباز علاقہ ہے۔ دھماکے کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد نماز جمعہ کے بعد خریدو فروخت میں مصروف تھے۔

موٹر سائیکل کے قریب کھڑی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی اہلکار اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔