مولانا طارق جمیل نے ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا

مولانا طارق جمیل نے ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا
کیپشن: مولانا طارق جمیل نے ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کے معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل نے برانڈ کے بعد  ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا۔

 انسٹاگرام پر ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کے پیج پر ایمبولنس سروس کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پوسٹ کے مطابق مولانا طارق جمیل ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘ کے توسط سے خریدی گئی نئی ایمبولینس گاڑیوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ 

c6dbd6daed4b9520dead054a6761b69f

انسٹاگرام پر وائرل تصاویر میں مولانا طارق جمیل کو بھی ایمبولینس سروس کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا ج اسکتا ہے۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں ان افراد کا بھی شکریہ اداکیا گیا ہے جنہوں نے ضرورت مندوں کے لیے ایمبولینس سروس کی فراہمی میں تعاون کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مولانا طارق جمیل کی جانب سے برانڈ بھی لانچ کیا جا چکا ہے ۔  برانڈ لانچنگ کے حوالے سے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ وہ یہ برانڈ کسی کاروباری نیت یا کسی کے مقابلے میں لانچ نہیں کر رہے بلکہ مدارس کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ایسا کیا جا رہا ہے۔