سونا مزید مہنگا ہو گیا

سونا مزید مہنگا ہو گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہو گیا ہے اور آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے اور 10 گرام سونے کی قدر 643 روپے اضافے سے 93 ہزار 707 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونا 9 ڈالر مہنگا ہوکر 1879 ڈالرفی اونس ہوگیا۔

واضح رہے کہ 18 مئی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 7,250 روپے پر پہنچی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 91,950 روپے تک پہنچ گئی تھی۔