دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات رپورٹ سے تین گنا زیادہ ہیں: عالمی ادارہ صحت

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات رپورٹ سے تین گنا زیادہ ہیں: عالمی ادارہ صحت
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

 لاہور: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے رپورٹ ہونے والی اموات کے مقابلے میں 3 گنا زائد اموات ہوئیں۔ 
تفصیلات کے مطابق عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی ابتداءسے اب تک دنیا بھر میں 34 لاکھ اموات رپورٹ ہوئی ہیں لیکن عالمی ادارہ صحت کے گلوبل صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بہت زیادہ لوگ مرچکے ہیں جو اس صورت میں نہیں مرتے اگر یہ وبائی مرض نہ ہوتا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اموات یا تو کوویڈ 19 کی وجہ سے ہوئیں یا اس وجہ سے کہ لوگ دوسری بیماریوں کا علاج نہیں کر پائے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2020ءمیں کورونا وائرس سے براہ راست یا بالواسطہ 3 ملین سے زائد اموات ہوئیں جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2020ءکے آخر تک 18 لاکھ اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ 
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ایشیائی خطے بالخصوص بھارت میں تباہی مچا رکھی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں مریض سامنے آ رہے ہیں اور ہزاروں اموات رپورٹ ہو رہی ہیں اور اتنی زیادہ تعداد میں مریضوں کے سامنے آنے کے باعث بھارت میں صحت کا نظام درہم برہم ہے۔