کم ظرف اور بزدل دشمن نے آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی: مریم نواز شریف

کم ظرف اور بزدل دشمن نے آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی: مریم نواز شریف
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کم ظرف اور بزدل دشمن نے آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر حملے کی کوشش کے معاملے پر اپنی ٹویٹ میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے۔ نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی، ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے۔‘ 

a6aa6a40eb7bf566608527739deb5e91

واضح رہے کہ لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر نامعلوم نقاب پوش افراد نے حملے کی کوشش کی تاہم پولیس کو طلب کئے جانے پر چاروں حملہ آور فرار ہو گئے جبکہ لندن پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق سنٹرل لندن میں ماربل آرچ کے علاقے میں واقع حسن نواز کے دفتر میں نقاب پوش افراد نے اس وقت داخل ہونے کی کوشش کی جب سابق وزیراعظم نواز شریف دفتر میں موجود تھے جبکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور عابد شیر علی بھی وہاں موجود تھے۔ 

f58f5b480f20b380806e8590e6276c5f

ذرائع کا کہنا ہے کہ نقاب پوشوں نے دفتر کی سیڑھیوں پر حسن نواز کو دھمکیاں دیں اور دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم نواز شریف کے گارڈز اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ناصر بٹ ، عابد شیر علی اور دیگر نے باہر آ کر حملہ آوروں کو روکا، اور جیسے ہی پولیس کو طلب کیا گیا تو چاروں حملہ آور فرار ہو گئے۔