اسلام آباد : خاتون سمیت پانچ ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

اسلام آباد : خاتون سمیت پانچ ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےوفاقی دارالحکومت میں تین مختلف کاروائیوں  میں خاتون سمیت پانچ ملزمان  کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

 ترجمان اے این ایف کے مطابق  خفیہ اطلاعات پر اسلام آباد میں تین مختلف کاروائیاں  میں خاتون سمیت پانچ ملزمان گرفتارکرلیا گیا ہے جن سے مجموعی طور پر  68.5 کلوگرام منشیات برآمدکرلی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر دوحہ جانیوالے سرگودھا کے غلام مصطفیٰ سے منشیات برآمد کی،مٹھائی کے ڈبوں میں چھپائی گئی 1.3 کلوگرام چرس دوحہ سمگل کی جا رہی تھی جبکہ موٹروے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 43.2 کلوگرام چرس اور18کلو افیون برآمد کرلی گئی۔ بونیر کے رہائشی اکبرخان، نور رحمان اور اقصیٰ بی بی سمیت تین ملزمان گرفتارکرلیا۔اسلام آباد سیرینا ہوٹل کے قریب سے ریاض خان نامی شخص  سے بھی 6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

مصنف کے بارے میں