شیریں مزاری کی گرفتاری،پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی 

شیریں مزاری کی گرفتاری،پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔ کارکنوں کو کہا  گیا ہے کہ وہ 7 بجے احتجاج کی کال دیدیں۔ 

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کی بہیمانہ گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف نے پورے ملک میں احتجاج کی کال دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے گزارش ہے آج شام سات بجے پورے ملک میں اپنی مقامی قیادت کی ھدایات کی روشنی میں احتجاج کیلئے باہر نکلیں۔ 

مصنف کے بارے میں