شیریں مزاری کی گرفتاری، اسلام آباد ہائیکورٹ چھٹی کے بعد کھول دی گئی 

شیریں مزاری کی گرفتاری، اسلام آباد ہائیکورٹ چھٹی کے بعد کھول دی گئی 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر  ڈاکٹر شیریں  مزاری کی گرفتاری کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ جس کے لیے چھٹی کے بعد بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کھولی گئی۔

نیو نیوز کے مطابق  درخواست شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈائری برانچ کے  عملے نے دوبارہ ہائی کورٹ پہنچ  کر عدالت کھولی۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے اسلام آباد پولیس کی مدد سے گرفتار کیا ہے ان کے خلاف مقدمے کی منظوری  سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے دی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں