شیریں مزاری کی گرفتاری پر احتجاج ہوگا، کل لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا: عمران خان 

شیریں مزاری کی گرفتاری پر احتجاج ہوگا، کل لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا: عمران خان 
سورس: File

پشاور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  کا کہنا ہے کہ  شیریں مزاری کو مبینہ طور پر اس فسطائی حکومت نے ان کے گھر کے باہر سے اغوا کر لیا ہے۔ شیریں مضبوط اور نڈر ہیں اگر امپورٹڈ حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ اسے اس فسطائیت سے مجبور کر سکتی ہے  آج ہم احتجاج کریں گے کل کور کمیٹی اجلاس کے بعد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔ 

شیری مزاری کی گرفتاری پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے   اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو مبینہ طور پر اس فسطائی حکومت نے ان کے گھر کے باہر سے اغوا کر لیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شیریں مضبوط اور نڈر ہیں اگر ایمپورٹڈ حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ اسے اس فسطائیت سے مجبور کر سکتی ہے، تو انہوں نے غلط اندازہ لگایا ہےہماری تحریک مکمل طور پر پرامن ہے لیکن یہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہےگویا معیشت کو ٹیل اسپن میں بھیجنا کافی نہیں تھا۔ اب وہ انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی چاہتے ہیں۔ آج ہم احتجاج کریں گے اور سی سی کے اجلاس کے بعد اپنے لانگ مارچ کا اعلان کروں گا۔

مصنف کے بارے میں