وزیر اعلیٰ پنجاب کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم 
سورس: File

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔ شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔ 

حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن کے عملے کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ ن لیگ بحیثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔ راولپنڈی پولیس کو انہیں رہا کرنے کا کہہ دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں