یقین دلایا گیا تھا کوئی گرفتاری نہیں ہوگی، پرویز خٹک فوج سے بات کر رہے ہیں،ان کے کہنے پر لانگ مارچ موخر ہوا: شیخ رشید 

یقین دلایا گیا تھا کوئی گرفتاری نہیں ہوگی، پرویز خٹک فوج سے بات کر رہے ہیں،ان کے کہنے پر لانگ مارچ موخر ہوا: شیخ رشید 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمیں یقین دلایا گیا تھا کہ کسی کی گرفتاری نہیں ہوگی۔ پرویز خٹک فوج سے بات کر رہے ہیں انہوں نے عمران خان کو کہا تھا کہ وہ ملتان جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ اعلان موخر کردیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ حکومت ہمیں گرفتار کرلے گی اسی وجہ سے کور کمیٹی کا اجلاس پشاور میں کر رہے ہیں۔ یہ جنگ چاہتے ہیں تو ہم بھی جنگ لڑیں گے۔ میں پر امید تھا کہ 31 مئی سے پہلے کچھ نہ کچھ اعلان ہو جائے گا تاہم اب حالات کچھ بدلے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کل لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے اور ڈریں اس وقت سے جب حالات عمران خان کے کنٹرول میں بھی نہ رہیں۔ یقین دلایا گیا تھا کہ کسی کو گرفتار نہیں کریں گے لیکن بھر شیریں مزاری کو پکڑ لیا گیا۔ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ ٹھیک کام کر رہے ہیں لیکن لاہور ہائیکورٹ نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں