شیریں مزاری کے بعد عمران خان کی گرفتاری ،رانا ثنا اللہ بھی چپ نہ رہے 

Arrest Imran Khan, Rana Sanaullah, PMLN

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کے بعد رانا ثنا دل کی خواہش زبان پر لے ہی آئے ،وزیر داخلہ راناثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میری بھی خواہش ہے کہ عمران خان کو تین دن جیل میں رکھا جائے اور بالخصوص اُسی جیل میںجہاں مجھے رکھا گیا ،عمران خان کی ساری سیاست نکل آئے گی ۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا عمران خان کی گرفتاری چاہتے ہیں لیکن اس کیلئے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کی بھی اجازت چاہیے ،ایسے فیصلے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے بغیر نہیں کیے جا سکتے ،دعاکریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے پھر قوم کو خوشی ملے گی ۔

میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا شیریں مزاری کی گرفتاری میں حکومت  یا کسی اور کا کوئی عمل دخل نہیں،متعلقہ ادارے نے قانون کے مطابق شیریں مزاری کی گرفتاری کی،ادارے ہمارے ساتھ نہیں، پاکستان کےساتھ ہونے چاہئیں۔